پبلک نیوز: 10 مارچ 2024 کو پاک فوج کی زیر تربیت بلوچستان لیویز کی استعداد بڑھانے کے تربیتی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کشمور میں منعقد ہوئی،تربیتی کورس کا مقصد بلوچستان لیویز فورس کی جدید بنیادوں پر استعداد بڑھانا تھا۔
تفصیلا ت کے مطابق لیویز فورس کو تربیت فراہم کرنے کے لئے یہ کورس تین مہینے پر مشتمل تھا، جو 6 نومبر 2023 سے شروع ہوا،کورس میں 325 اہلکاروں کو تربیت دی گئی۔
پاک فوج کے اعلیٰ تربیت یافتہ ٹرینرز نے لیویز اہلکاروں کو اعتماد، مشکل ماحول میں کام کو سنبھالنا، جسمانی فٹنس، ہتھیاروں سے نمٹنا، انسداد دہشت گردی اور نظم و ضبط کی تفہیم کی تربیت دی۔
خصوصی تربیت کورس کا سب سے اہم جزو موجودہ حالات کے تناظر میں انسداد دہشت گردی کی ٹریننگ ہے۔
ٹریننگ میں سرچ آپریشن، کیویک ریکشن فورس اور ناکہ بندی کا طریقہ کار، وی آئی پی سکیورٹی، بم ڈسپوزل, جدید مواصلات کا استعمال اور موبائل ٹریکرز شامل تھے۔