لطیف کھوسہ نے گاڑی کی سپرداری کیلئے درخواست دائر کردی

لطیف کھوسہ نے گاڑی کی سپرداری کیلئے درخواست دائر کردی
کیپشن: Latif Khosa filed an application for custody of the vehicle

ویب ڈیسک: الیکشن میں دھاندلی کیخلاف احتجاج، پولیس پر حملہ اور کار سرکار میں مداخلت پر گرفتاریوں کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے اپنی گاڑی کی سپرداری کی درخواست دائر کر دی۔ انسداد دھشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست پر سماعت کی۔

لطیف کھوسہ نے موقف اپنایا کہ پولیس نے کل احتجاج کے دوران میری گاڑی قبضہ میں لی تھی۔ عدالت نے واضح کیا کہ مقدمہ کا ریکارڈ پیش ہونے پر درخواست پر فیصلہ ہو گا۔ 

سردار لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ مجھے گاڑی سے نکال کر گرفتار کیا اور میری گاڑی قبضہ میں لی گئی۔ میرے ڈرائیور سرفراز کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔ میرا ڈرائیور سرکاری ملازم ہے مجھے بطور سابق گورنر ملا ہوا ہے اس کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ میرے ڈرائیور کو تو چھوڑ رہے تھے مگر  ڈرائیور نے کہا میرا صاحب گرفتار ہے تو مجھے بھی رہائی نہیں چاہیے۔ مجھے ایک مقدمہ میں گرفتار کیا گیا اور میری گاڑی اور ڈرائیور کو دوسرے مقدمہ میں ڈال دیا گیا۔ لطیف کھوسہ نے استدعا کی کہ میری  گاڑی سپرداری پر مجھے دی جائے۔ فاضل جج نے استفسار کیا کہ کونسی گاڑی ہے؟ سردار لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ جی وی ایٹ کار ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ریکارڈ پیش ہونا ہے تو  اس کو دیکھ لیتے ہیں۔

Watch Live Public News