ریلوےدفاتر کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری

ریلوےدفاتر کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری
کیپشن: railway office's timing
سورس: web desk

ویب ڈیسک: لاہور  ریلوے انتظامیہ نے یکم رمضان المبارک سے 15رمضان المبارک تک ریلوے کے تمام ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مطابق پہلی شفٹ صبح 8بجے سے لیکر دوپہر 1بجے تک،  دوسری شفٹ دوپہر  ایک بجے سے شام 6بجے تک ہوگی، جمعہ کے روز دن12بجکر 30منٹ سے دوپہر 2بجے تک نماز جمعہ کا وقفہ ہوگا، جن دفاتر میں سنگل شفٹ کام کر رہی ہے وہاں وقت کی تبدیلی نہیں ہو گی۔

دوسری جانب بینکوں میں پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے دن کے ساڑھے تین بجے تک کام ہوگا۔ پیر سے جمعرات 2 سے 2:30 بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا۔

جمعہ کو صبح 8:30 بجے سے دوپہر ایک بجے تک بلا وقفہ کام ہوگا۔ پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر2 بجے تک بلاوقفہ عوامی لین دین ہوگا۔

جمعہ صبح 8:30 بجے سے دوپہر ایک بجے تک بلاوقفہ عوامی لین دین کیا جائے گا۔

Watch Live Public News