حج پروازیں کن ایئرپورٹس پر اتریں گی، پروازوں کا شیڈول جاری

حج پروازیں کن ایئرپورٹس پر اتریں گی، پروازوں کا شیڈول جاری
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج 2024 کیلئے فلائٹ آپریشن  9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق معروف سیاسی شخصیات عازمین حج کی پہلی پروازوں کو الوداع کریں گی۔ اسلام آباد سے پہلی حج پرواز کل نصف شب سعودی عرب روانہ ہو گی۔ پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ ایئرپورٹ اتریں گی۔ 

انہوں نے بتایا کہ 24 مئی تا 9 جون بیشتر پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر اتریں گی، فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہونگے۔ اسلام آباد سے 3 پروازوں کے ذریعے 680 عازمینِ حج سعودی عرب روانہ ہونگے۔ کراچی سے 02 پروازوں کے ذریعے 330 مسافر روانہ ہوں گے، لاہور سے 03 پروازوں کے ذریعے 670 مسافر روانہ ہونگے۔ 

اس کے علاہ ملتان سے دو پروازوں کے ذریعے 329 عازم کرام سفر حج کا آغاز کریں گے۔ سیالکوٹ سے ایک پرواز کے ذریعے 151 عازمینِ کرام مدینہ منورہ پہنچیں گے، کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11 مئی کو روانہ ہو گی اور سکھر سے پہلی حج پرواز 27 مئی کو روانہ ہو گی۔ 

ترجمان کے مطابق 259حج پروازوں کے ذریعے 68 ہزار سے زائد سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے۔ حج فلائٹ آپریشن 9 جون کو اختتام پذیر ہو گا۔ واضح رہے کہ 20جون کو پہلی پرواز حجاجِ کرام کو لے کر وطن واپس پہنچے گی۔