کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما نے مائونٹ ایورسٹ سر کرلیا

کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما نے مائونٹ ایورسٹ سر کرلیا
کھٹمنڈو ( ویب ڈیسک ) پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما نے د نیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ سر کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کر لیا ٗ وہ پاکستان کے پانچویں اور پہلے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 19 سالہ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ کو زیر کرلیا ہے ٗ وہ دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والے پہلے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما ہیں ان سے قبل چار پاکستانی کوہ پیما یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں لیکن وہ کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کی وجہ سے ایک نیا ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔https://twitter.com/EverestToday/status/1391915266586468352شہروز نے پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 5 بج کر 5 منٹ پر مائونٹ ایورسٹ کو سر کیا ٗ مائونٹ ایورسٹ دنیا کا بلند ترین چوٹی ہے جس کی بلندی 8 ہزار 849میٹر ہے ٗ شہروز اس سے دو سال قبل یعنی 17 سال کی عمر میں دنیا کی 12 ویں اور پاکستان کی چوتھی بلند ترین براڈ پیک بھی سر کی تھی اور کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔

Watch Live Public News