پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،11 مئی ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،11 مئی ، 2021
فلسطین کے موقف پر امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں فلسطین اور مسجد الاقصیٰ پر پاکستان کا موقف بڑا واضح ہے، مسجد الااقصیٰ پر جو ہوا اور جو جاری ہے، پاکستان کو اس پر بےپناہ تشویش ہے، ترکی نے بھی بیت المقدس پر واضح موقف اپنایا ہے، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری کو فلسطین کے معاملے پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف آج فلسطینی سفارت خانے کا دورہ کریں گے، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کہتی ہیں پارٹی صدر فلسطینی سفارت خانے جاکر فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کریں گے، اسرائیلی مظالم کےخلاف آواز بلند کی جائے گی، عالمی برادری سے مطالبہ کیا جائے گاکہ غزہ میں صیہونی مظالم کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم میں شدت، غزہ میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری، 9 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید، کئی زخمی ہوگئے، فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کا مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی پر جوابی حملہ، مقبوضہ بیت المقدس سے سو کلومیٹر دور غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر میزائل داغے، انتہا پسند یہودیوں کو مسجد الاقصیٰ میں داخلے کا فیصلہ بھی ترک کرنا پڑا، کچھ صہیونی شہریوں نے مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں آگ لگادی۔ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کرگئی، ایک روز میں مزید 113 اموات، 3 ہزار 84 نئے کیس رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ نو تین فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 78 ہزار 959 رہ گئی، 4 ہزار 859 مریضوں کی حالت تشویشناک۔پنجاب حکومت نے عید کے اجتماعات کیلئے ایس او پیز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، نماز کے اجتماعات کےلیے ماسک پہننے، سماجی فاصلہ رکھنے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر سختی سےعملدرآمد کرایا جائے گا، سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات سے متعلق پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Watch Live Public News