پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،1ا مئی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،1ا مئی 2021
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے مجھے کہا کہ اس کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ٗ میں تو دشمنوں کے ساتھ بھی انصاف کرتا ہوں تو اپنی پارٹی کے رہنما کیساتھ کیسے بے انصافی ہو سکتی ہے ٗ لیکن میں یقین دلاتا ہوں کہ چینی چوروں کو کبھی نہیں چھوڑوں گا ٗ چاہے میری حکومت چلی جائے ٗ ملک کے کئی سیاستدانوں کی شوگر ملیں ہیں ۔5اگست کے اقدامات واپس لینے تک پاکستان بھارت سے کوئی بات نہیں کرے گا، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں بھارت میں اقلیتوں اور مسلمانوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے، مغربی ممالک نے بھارت کو چین کے سامنے کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مغربی ممالک کو ڈر ہے کہ چین ان سے آگے نکل جائے گا، بھارت اگر چین کے سامنے کھڑا ہوگا تو اپنی تباہی کرے گا۔فلسطین کے موقف پر امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں فلسطین اور مسجد الاقصیٰ پر پاکستان کا موقف بڑا واضح ہے، مسجد الااقصیٰ پر جو ہوا اور جو جاری ہے، پاکستان کو اس پر بےپناہ تشویش ہے، ترکی نے بھی بیت المقدس پر واضح موقف اپنایا ہے، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری کو فلسطین کے معاملے پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔حدیبیہ پیپر ملز کیس پاناما کیس سے بڑی کہانی ہے، فواد چودھری کہتے ہیں یہ تقریباً 1242 ملین روپے کے فراڈ کی کہانی ہے، کیس احتساب عدالت میں آیا تو شریف فیملی ڈیل کرکے سعودی عرب چلی گئی، امید ہے عدلیہ شریف فیملی کی معاونت کرنےوالےججزکےخلاف بھی کارروائی کرے گی، انصاف کا تقاضا ہے کہ تمام ادارے اپنا کردار ادا کریں، پاکستان کا مستقبل قانون کی حکمرانی سے وابستہ ہے۔۔۔اور۔۔پانامہ کیس میں بھی نیب سپریم کورٹ کو مطمئن نہیں کرسکا، مریم اورنگزیب کہتی ہیں اب حکمران کہتے ہیں کہ قوم کے سامنے نئے ثبوت لارہے ہیں، عمران صاحب سعودی عرب سے واپس آئے مہنگائی پر بریفنگ نہیں لی، کتنے لوگ مرگئے، کوئی بریفنگ نہیں لی، بریفنگ لی تو صرف شہباز شریف پر، شہباز شریف پر ڈھائی سال سے لگائے جانے والے الزامات کا ثبوت نہیں ملا، اس لیے اب حدیبیہ کیس کھولنے کی بات کی جارہی ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔