کراچی میں بھتہ خور ایک مرتبہ پھر سرگرم

کراچی میں بھتہ خور ایک مرتبہ پھر سرگرم
کراچی ( پبلک نیوز) روشیوں کے شہر میں بھتہ خور ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئے چائے پتی کمپنی کے مالک سے 1 کروڑ بھتہ طلب بھتہ کی پرچی معروف کورئیر کمپنی کے لفافے میں دی گئی۔ سچل پولیس نے صفورہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دوران ڈکیتی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلاتر کے مطابق کراچی میں بھتہ خور ایک مرتبہ پھر سرگرم ہو گئے۔ چائے پتی کمپنی کے مالک سے 1 کروڑ بھتہ طلب بھتہ کی پرچی معروف کورئیر کمپنی کے لفافے میں بھجوائی گئی۔۔ واقعہ پی ای سی ایچ ایس بلاک 3 میں پیش آیا۔ فیروزآباد تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مدعی ثقلین کے مطابق شلوار قمیض میں ملبوس دو نامعلوم افراد نے چوکیدار کو لفافہ دیا لفافے میں دو گولیاں اور دھمکی آمیز خط موجود تھا۔۔ خط میں مدعی کی تمام تفصیلات موجود تھیں۔ مدعی کے مطابق خط میں دھکمی دی گی تھی کہ ہم نے تمہاری پوری معلومات حاصل کی ہیں، اگر جان پیاری ہے تو 1 کروڑ روپیہ چاہیے عزت سے پیسے دے دو۔ ہوشیاری کی تو پھر کوئی معافی نہیں ہوگی، پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد سے کیس پر کام شروع کردیا گیا۔ دوسری جانب سچل پولیس صفورہ کے قریب ڈکیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا، ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزم ساتھی سمیت ڈکیتی کررہا تھا کہ پولیس پہنچ گئی گرفتار ملزم سے اسلحہ موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔