ورلڈ کپ 2023 : بھارت نے افغانستان کو 8و کٹوں سے شکست دیدی

ورلڈ کپ 2023 : بھارت نے افغانستان کو 8و کٹوں سے شکست دیدی
لاہور: ورلڈ کپ 2023ء کے نویں میچ میں بھارت کو افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ مین افغانستان نے بھارت کو پہلے کھیلتے ہوئے 273 رنز کا ہدف دیا جو بھارت نے 35 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ بھارت کی جانب سے نے 84 گیندوں پر 131 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ایشان کشن 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویرات کوہلی 55 اور شریاس ایئر 25 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ قبل ازیں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 272 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے حشمت اللّٰہ شاہدی 80، عظمت اللّٰہ عمر زئی 60، ابراہیم زدران 22 اور رحمان اللّٰہ گرباز نے 21 رنز بنائے جبکہ محمد نبی 19، راشد خان اور رحمت شاہ 16، 16 ، نجیب اللّٰہ زدران 2 ، مجیب الرحمان 10 اور نوین الحق 9 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمرہ نے 4 اور ہردیک پانڈیا نے 2 وکٹ حاصل کیں جبکہ کلدیپ یادیو اور شاردل ٹھاکر نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔