افغان صورتحال پر علاقائی انٹیلی جنس سربراہوں کی بیٹھک

افغان صورتحال پر علاقائی انٹیلی جنس سربراہوں کی بیٹھک
اسلام آباد ( پبلک نیوز) افغانستان میں بدلتی صورتحال پر ہمسایہ ممالک کے خفیہ اداروں کے سربراہوں نے سر جوڑ لیے۔ ذرائع کے مطابق چین، ایران، روس اور تاجکستان انٹیلی جنس چیفس کی اسلام آباد میں اہم بیٹھک ہوئی۔ یہ بیٹھک پاکستان کے خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی میز بانی میں ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیٹھک میں افغانستان کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے اقدامات پر بھی زیر غور آئے۔ خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان نے گزشتہ ماہ کنٹرول حاصل کر لیا تھا جس کے بعد خطہ کی سکیورٹی صورتحال انتہائی اہمیت اخیتار کر گئی۔ بالخصوص ہمسائے ممالک کے لیے یہ صورتحال چیلنجنگ بنتی چلی گئی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔