اسرائیلی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری کا حکم

اسرائیلی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری کا حکم

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا کہ واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں امریکا کو مطلع کیا ہے کہ اسرائیل کی دفاعی افواج کو ایران کے خلاف حملے کی تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو حکم دیا گیا ہے وہ آپریشنل سطح پر ایرانی چیلنج کے لیے تیاری ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ انہوں نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ ایران پر مزید دباؤ بڑھائے۔

اسرائیل کے سینئر دفاعی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گینٹز نے امریکی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کو ایران پر حملے کی تاریخ سے آگاہ کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔