حکومت نے نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کردی

حکومت نے نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کردی
وفاقی حکومت کی جانب سے نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے وزارت قانون نے نیب کو خط لکھ دیا ہے،جس میں چیئرمین نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی تجویز بھی مسترد کردی گئی ہے ۔ وزارت قانون کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نیب کی ملازمت کو سول سرونٹس ڈکلیر نہیں کیا جاسکتا، تجویز منظور کرنے سے نیب خود مختار ادارہ نہیں رہے گا، تجویز منظور کرنے سے چیئرمین نیب کی خود مختاری بھی ختم ہوجائے گی۔ خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو ( نیب) نے ملازمت کو سول سروس آکوپشنل گروپ ڈکلیر کرنے کی سمری بھیجی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔