ملتان سلطانز کاغیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل سےباہر

ملتان سلطانز کاغیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل سےباہر
کیپشن: ملتان سلطانز کاغیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل سےباہر

ویب ڈیسک: پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے اونر نے پی ایس ایل کے نئے ایڈیشن میں غیر ملکی کھلاڑی سے متعلق بڑی خبر دے دی۔

تفصیلا ت کے مطابق ایکس اکاؤنٹ پر کیے گئے پوسٹ میں علی خان ترین کا کہنا تھا کہ افسوسناک خبر شئیر کروں گا، کہ ہماری ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے ایک کھلاڑی کو این او سی نہیں مل سکا ہے۔

علی خان ترین کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے وہ پی ایس ایل سے باہر ہو گیا ہے۔

علی خان ترین کی جانب سے یہ خبر اُس وقت بریک کی گئی جب ایک صارف نے بتایا کہ گزشتہ روز اتوار کو ملتان سلطانز کے اونر علی خان ترین ملتان سلطانز کی پروگرام میں شرکت سے متعلق بتایا۔

واضح رہے پاکستان سپر لیگ کا نواں ایڈیشن 17 فروری سے لاہور میں شروع ہونے جا رہا ہے، جہاں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز ایونٹ میں مدمقابل ہوں گی۔

Watch Live Public News