انتخابات میں دھاندلی ہوئی،یہ بھی پتہ ہے کیسے ہوئی ہے: سلمان اکرم راجہ

انتخابات میں دھاندلی ہوئی،یہ بھی پتہ ہے کیسے ہوئی ہے: سلمان اکرم راجہ
کیپشن: انتخابات میں دھاندلی ہوئی،یہ بھی پتہ ہے کیسے ہوئی ہے: سلمان اکرم راجہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، یہ بھی پتہ ہے کیسے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پولیس والوں نے امیدواروں کو باہر نکال کر دستاویزات بنائیں، الیکشن کمیشن اپنی استدعا کرکے آئے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو رات 10 کے بعد سب کچھ بدل دیا گیا، 8 فروری کو انٹرنیٹ سروس بند کرنے سے دھاندلی ہوئی، جو بھی قانونی راستہ ہے اپنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے ووٹ ڈال کر خوف کے بت توڑے، رزلٹ بدلنے کا فیصلہ کس نے کیا مجھے معلوم نہیں، آر او نے مجھ سمیت دیگر کو باہر نکال دیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ این اے 128 کے فارم 45 سے 90 ہزار سے جیت رہا تھا، 90 ہزار سے جیت رہا تھا لیکن فارم 47 میں مجھے ہرا دیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپنی استدعا دائر کردی ہے، اُمید ہے کل شنوائی ہوگی، آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران ان کے معاون تھے۔

Watch Live Public News