لاہور بھاٹی گیٹ میں ایک گھر میں آتشزدگی، 10 افراد جھلس کر جاں بحق

لاہور بھاٹی گیٹ میں ایک گھر میں آتشزدگی، 10 افراد جھلس کر جاں بحق
لاہور میں قیامت صغری کا دل خراش واقعہ، گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے دس افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، اندرون بھاٹی گیٹ دو مرلے کے گھر میں آتشزدگی کی وجہ سے چھ بچے اور چار خواتین جا ں بحق . ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے مکان کی تینوں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ گھر میں موجود تمام افراد نے اپنے آپ کو دوسری منزل کے ایک کمرے میں بند کر لیا ،آگ لگنے کی وجہ سے گھر کے تمام افراد بری طرح پھنس گئے تھےجبکہ ایک 24 سالہ شخص نیچے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا، تنگ گلیوں کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچنے میں دشواری پیش آئی. آتش زدہ گھر میں ظہرالدین بابر نامی شخص کا پورا خاندان رہائش پذیر تھا۔جھلس کر مرنے والوں میں ظہرالدین کا ایک بیٹا، ایک بیٹی، بہو اور پوتے پوتیاں شامل ہیں .واقعی میں مرنے والوں کی تصدیق 60 سالہ سائرہ بانو ، 25 سالہ عنمبر، 40 سالہ فرزانہ 14 سالہ سونو، 07 مہینے کا بچہ عالمداد، 13 سالہ سیماب، 18 سال ثانیہ ,13 سالہ مونو، 16 سالہ عادل اور 4 سالہ انزل فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے. ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے.ریسکیو کے عملے نے پولیس کی تصدیق کے بعد لاشوں کو میو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے. خاندانی ذرائع کا کہنا ہے دوپہر تین بجے کے قریب بھاٹی گیٹ کے امام بارگاہ میں تمام مرحومین کہ نماز جنازہ ادا کیے جائیں گے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔