ویب ڈیسک : بھارت میں مانسون کی طوفانی بارشیں ، اتر پردیش، بہار اور جھارکھنڈ میں آسمانی بجلی گرنے سے 100 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کےمطابق اتر پردیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 20 اضلاع میں 43 لوگوں کی جان چلی گئی، جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔
پرتاپ گڑھ میں سب سے زیادہ 12 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ سلطان پور میں 7 اور چندولی میں 6 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وہیں الہ آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 لوگوں کی جان چلی گئی۔
اتر پردیش کے مین پوری میں بارش کے درمیان آسمانی بجلی گرنے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔
آسمانی بجلی گرنے سے بچی سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی اوریا، دیوریا، ہاتھرس، وارانسی اور سدھارتھ نگر میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
بہار میں طوفان اور آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 54 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
ان اموات پر غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے فی کس چار لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
وہیں، جھارکھنڈ میں مئی اور جون کے درمیان آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 35 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں، تاہم جولائی کے مہینے میں اب تک 3 افراد کی جان گئی ہے۔