بہاولپور میں تہرے قتل کی واردات

بہاولپور میں تہرے قتل کی واردات
بہاولپور ( پبلک نیوز) یزمان میں تہرے قتل کی واردات ٗ عطا محمد، گل محمداور محمد وکیل مبینہ طور پر پرانی دشمنی کا شکار ہوگئے ٗ پولیس کا جلد ملزمان کی گرفتاری کا وعدہ تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ بہاولپور کے علاقے یزمان میں ٹوبہ بلال کالے پہاڑ کے قریب تین افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا ہے ٗ مگر جب پولیس تھانہ صدر یزمان موقع پر پہنچی تو تینوں اشخاص موقع پر ہی جاں بحق ہو چکے تھے ٗ فرانزک اور کرائم سین کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عطا محمد، گل محمد اور محمد وکیل کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ٗ ملزمان کا سراغ لگانے اور گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی یزمان کی سربراہی میں اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ٗ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ہر ممکن کوشش سے اور جدید تکنیکی سہولیات کو استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Watch Live Public News