جوہرآباد: ریسکیو ٹیم نے گھر میں گھسنے والے دو سانپوں کو پکڑلیا

جوہرآباد: ریسکیو ٹیم نے گھر میں گھسنے والے دو سانپوں کو پکڑلیا
جوہرآ باد: ریسکیو ٹیم خوشاب نے آفیسر کالونی جوہرآباد میں گھر میں گھسنے والے دو سانپوں کو پکڑ لیا۔ اہل علاقہ نے ریسکیو عملہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ مظفر گڑھ روڈ سے ملحقہ آفیسر کالونی جوہرآباد میں ایک گھر میں دو سانپ گھس گئے جس کے سبب گھر اور اہل علاقہ میں خوف و حراس پھیل گیا۔ انہوں نے کہا کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر بروقت رسپانس کر کے اینیمل ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے دونوں سانپوں کو پکڑ لیا۔ اہل علاقہ کی جانب سے پنجاب ایمرجنسی سروس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کاروائی کو بے حد سراہا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔