گوجرانوالہ کے شہری ہوشیار! ورنہ جیل کی ہوا کھانا پڑ سکتی ہے

گوجرانوالہ کے شہری ہوشیار! ورنہ جیل کی ہوا کھانا پڑ سکتی ہے
گوجرانوالہ ( پبلک نیوز) ریسکیو 1122 نے غیر ضروری اور رونگ کالز کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ کرلیا۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن پر بلاوجہ کالز کرنیوالوں کے خلاف اب مقدمات درج ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق ریسکیو 1122 کو اکتوبر کے مہینے میں 122860 کالز موصول ہوئی تھیں۔ 122860 میں سے 117026 کالز رونگ اور غیر ضروری تھیں۔ ایک لاکھ 22 ہزار میں سے صرف پانچ ہزار آٹھ سو کالز ایمر جنسی کالز تھیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر رفعت کا کہنا تھا کہ غیر ضروری کالز کرنے والوں کے خلاف پنجاب ایمرجنسی ایکٹ 2006 کے سیکشن 24 کے تھانے مقدمات درج ہو گئے۔ شہری ایمرجنسی ہیلپ لائن پر غیر ضروری اور بلاوجہ فون کرنے سے پرہیز کریں۔ شہریوں نے احتیاط نہ برتی اور بلاوجہ کالز کی تو پھر جیل جانا پڑے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔