عثمان ڈار کی میڈیا ٹاک کے دوران لیگی کارکنوں کا ہنگامہ

عثمان ڈار کی میڈیا ٹاک کے دوران لیگی کارکنوں کا ہنگامہ

سیالکوٹ(پبلک نیوز) سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے مرکزی راہنماء عثمان ڈار کی پولنگ اسٹیشن آمد پر دونوں جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آگئے . سیالکوٹ عثمان ڈار کی میڈیا ٹاک کے موقع پر ن لیگی کارکنوں کی شدید نعرے بازی.

عثمان ڈار کی میڈیا ٹاک کےدوران ن لیگ کاکنوں نے عثمان ڈار پر الزام عائد کیا کہ آُپ نے پیسوں کے ذریعے ووٹرز کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی جس پر تحریک انصاف کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ہم ضمیروں کا سودا نہیں کرتے یہ ن لیگ کا وطیرہ ہے، ن لیگی اگر اتنے شیر ہیں تو خواجہ آصف کو ادھر میرے سامنے لائیں. ن لیگی کارکنوں کی شدید نعرے بازی کی وجہ سے عثمان ڈار میڈیا ٹاک چھوڑ کر چلے گئے.

واضح رہے کہ ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات جاری ہیں ، پولنگ شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی. ملک بھر کی 206 وارڈز میں 1560 امیدواروں میں مقابلہ ہو ریا ہے جبکہ 684 آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں . سب سے زیادہ تعداد پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی ہے جو 183 ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کے144،پاکستان پیپلز پارٹی کے 113 اور جماعت اسلامی کے 104 امیدوار میدان میں ہیں۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے 83 امیدوار بھی الیکشن لڑ رہے ہیں، متحدہ قومی موومنٹ کے 42، پاک سرزمین پارٹی کے35، مسلم لیگ ق کے 34 اور جے یو آئی ف کے 25 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔