پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعدحکومت مخالف بیانیہ اپنی موت آپ مرگیا،فواد چودھری کا ٹویٹ، کہا اپوزیشن کو مشورہ ہے اب استعفوں اور احتجاج سے باہر نکلیں اور اصلاحات کے ایجنڈے پر آئیں، ہم آپ کی تجاویز کا انتظار کر رہے ہیںملک میں کورونا کے وار جاری،مہلک وائرس نے مزید 118 زندگیاں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعدا 15 ہزار 619 ہوگئی ،24 گھنٹوں میں 4 ہزار 318 نئے کیس رپورٹ ، مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 54 ریکارڈ کی گئی ، فعال کیسز بڑھ کر 76 ہزار 34 تک جا پہنچے پنجاب، اسلام آباد، آزاد کشمیر اورخیبرپختونخوا میں کورونا کا پھیلاؤ زیادہ ہے، مریضوں میں اضافے کے باعث ہیلتھ سسٹم دباؤ کا شکار ہے،وفاقی وزیراسد عمرکی نیوز کانفرنس، کہا شاید لوگوں کے دلوں سے کورونا کا خوف ختم ہوگیا، روزانہ 60 سے 70 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے، امید ہے عید کے بعد تمام پاکستانیوں کو ویکسین لگانے کا آغاز ہو جائے گا این سی او سی نے کورونا سے متاثرہ ممالک کی رپورٹ جاری کردی، وباء سے زیادہ متاثرہ ممالک میں پاکستان کا 35 ویں نمبر، امریکا پہلے، بھارت دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے،پاکستان میں کورونا کے باعث 61 سے 70 سال کی عمر کے افراد کی سب سے زیادہ اموات ہوئیں،ایک سے دس سال کے 42 بچے بھی کورونا سے جاں بحق ہوئےسیکورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد پیر عرف اسد ہلاک ،آئی ایس پی آر کے مطابق اسد کالعدم ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پرحملوں میں ملوث تھا