رمضان المبارک کی آمد پر واٹس ایپ کے نئے سٹیکرز متعارف

رمضان المبارک کی آمد پر واٹس ایپ کے نئے سٹیکرز متعارف
ویب ڈیسک: میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد پر نئے سٹیکرز متعارف کرا دیئے گئے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویب بیٹا انفو نے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ آئی فونز اور اینڈرائیڈ فونز کے لیے یہ سٹیکرز متعارف کرائے گئے ہیں۔ اگر آپ آئی او ایس یا اینڈرائیڈ صارف ہیں تو آپ یہ سٹیکرز ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے استعمال کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے نئے اور مختلف فیچرز پر کام جاری ہے۔ واٹس وائس میسجز کی بلے بیک سپیڈ کو تبدیل کرنے والے ایک فیچر پر بھی کام کر ہی ہے جس حوالے سے کچھ دن قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔