سوات: شدید بارشوں کے بعد پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

سوات: شدید بارشوں کے بعد پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

ویب ڈیسک: سوات کے علاقے بحرین میں شدید بارشوں کے بعد پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری،سڑکیں بلاک ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  شدید بارشوں کی وجہ سے تحصیل بحرین میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سڑکیں بلاک ہو گئیں۔ اور بحرین سے کالام روڈ بلاک ہو ہوگیا،  پاک فوج کے جوانوں نےضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے کے ساتھ مل کر لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ سڑکوں کو صاف کر کے ٹریفک بحال کر دی۔ 

 اس سلسلہ میں پاک فوج کی جانب سے گذشتہ تمام رات کام جاری رہا، علاقہ میں سیاحوں کی بڑی تعداد کی موجودگی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ 

پاک فوج کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن کے بعد ٹریفک بحال کر دی گئی ہے اور سیاح دیگر علاقوں کی جانب بغیر رکاوٹ کے سفر کر سکتے ہیں۔ 

پاک فوج عوام کی خدمت کے لئے پرعزم ہیں اور علاقہ میں آمدورفت کی مکمل بحالی تک متحرک رہے گی۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-13/news-1713028025-2627.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-13/news-1713028025-2627.mp4

Watch Live Public News