ویب ڈیسک: پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کورس پر روانہ ہوگئیں جبکہ سید موسیٰ رضا کو ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کردیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب خان کو ڈپٹی کمشنر قصور تعینات کردیا گیا۔ کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کو ڈپٹی کمشنر سرگودھا تعینات کردیا گیا۔
سید موسی رضا کو ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کورس پر روانہ ہوگئیں۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نئیر شیخ کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس تعینات کردیا گیا۔ کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کو ڈپٹی کمشنر فیصل آباد تعینات کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر راجن پور منصور احمد خان کورس پر روانہ ہوگئے۔ شفقت اللہ مشتاق کو ڈپٹی کمشنر راجن پور تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کورس پر روانہ ہوگئے۔ سروش فاطمہ شیرازی کو ڈپٹی کمشنر خوشاب تعینات کردیا گیا۔