پنجاب کے بیشتر علاقے دھند کی لپیٹ میں

پنجاب کے بیشتر علاقے دھند کی لپیٹ میں

لاہور (پبلک نیوز) لاہور، گوجرانوالہ، گجرات سمیت پنجاب کے بیشتر علاقے آج بھی دھند کی لپیٹ میں، قومی شاہراہ پر حد نگاہ 30 میٹررہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، گجرات سمیت پنجاب کے بیشتر علاقے آج بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں قومی شاہراہ پر حد نگاہ 30 میٹررہ گئی، موٹر ویز بھی دھند کے باعث مختلف مقامات سے بند، ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

موٹروے پولیس ترجمان کے مطابق معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جا سکتی ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔