مودی نے چین کے سامنے ہار مان لی ہے ‘ راہول گاندھی

مودی نے چین کے سامنے ہار مان لی ہے ‘ راہول گاندھی

ویب ڈیسک: بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے چین کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو بزدل انسان قرار دیتے ہوئے کہا ان میں ملک کی سرحدوں اور نظریات کا تحفظ کرنے کی صلاحیت اور اہلیت موجود نہیں ہے۔

کانگریس رہنما کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم میں چین کے سامنے کھڑے ہونے کی ہمت نہیں، مودی کی بزدلی نے بھارتی فوجیوں کی قربانیاں ضائع کردیں اور بھارت میں کسی کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے،مودی حکومت میں بھارتی فوج کو جتنا نقصان پہنچا ہے اتنا تاریخ میں کبھی نہیں پہنچا۔

دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان نے راہول گاندھی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی کو کچھ کہنے سے قبل اپوزیشن لیڈر کو اپنے دادا جواہر لال نہرو سے پوچھنا چاہیئے جنہوں نے چین کو بھارت کی زمین دیدی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔