میزبان ، ادیب اور اداکارضیاءمحی الدین 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

میزبان ، ادیب اور اداکارضیاءمحی الدین 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
کراچی : میزبان ، ادیب اور اداکارضیاءمحی الدین 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ پاکستان میں علم و ادب کا ایک اور سورج غروب ہوگیا، ممتاز ادا کار، میزبان اور ادیب ضیاءمحی الدین 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ ضیاء محی الدین آپریشن کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ 20 جون 1931 کو فیصل آباد میں پیدا ہونے والے ضیاء محی الدین نے1962 میں بننے والی مشہور فلم لارنس آف عریبیہ میں یادگار کردارنبھایا، انہوں نے"ضیا محی الدین شو" کے نام سے اسٹیج پروگرام کی میزبانی بھی کی۔ حکومت پاکستان نے انہیں 2012 میں ہلال امتیازسے نوازا، مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نمازِ ظہر کراچی میں ادا کی جائےگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔