این اے 130 کے نتائج، عدالت نے اہم فیصلہ سناتے بڑا حکم دے دیا

این اے 130 کے نتائج، عدالت نے اہم فیصلہ سناتے بڑا حکم دے دیا
کیپشن: NA-130
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک:قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست واپس کردی گئی۔لاہور ہائیکورٹ ،رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کے متاثرہ فریق نہ ہونے پر درخواست واپس کردی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست گزار کو ریٹرننگ افسر کو درخواست دینے کی ہدایت کردی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے امیدوار اشتیاق چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ نواز شریف کو مبینہ طور پر دھاندلی کے ساتھ کامیاب کرایا گیا، اس حلقے سے میں بھی امیدوار تھا، 14 امیدواروں کو صفر ووٹ ملے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ریٹرننگ افسر کو درخواست دی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت میری اس پٹیشن کو ہی درخواست تصور کرلے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے۔ عدالت دوبارہ گنتی کا حکم دے اور فارم 47 کا نتیجہ کلعدم قرار دے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل اشتیاق چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ میں میاں نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ 

 درخواست میں مقف اپنایا گیا تھا کہ نوازشریف فارم 45 کے مطابق الیکشن ہار چکے ہیں۔ یاسمین راشد نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا کہ نواز شریف نے ملی بھگت سے فارم 47میں خود کو فاتح قرار دیا، فارم 45کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

نواز شریف 171024ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسمین راشد 115043ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔