ویب ڈیسک: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف ڈراما نگارخلیل الرحمان قمراور ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان میں سوشل میڈیا پر شدید لفظی جنگ کا آغاز ہوگیا ہے، دنوں جانب سے سخت جملوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کو ہوئے 5 روز گزرچکے ہیں مگر ملک کی عوام نے کامیاب ہونے والی پارٹی کو ماننے سے انکار کردیا ہے، شوبز سلیبرٹیز بھی خاموش نہیں رہیں اور اظہار تعجب کررہی ہیں کہ کیسے اکثریت میں ووٹ بینک رکھنے والی پارٹی کو شکست سے دوچار کیا گیا حالانکہ نتائج اس کے برعکس ہیں، دوسری جانب پی ٹی آئی کو چھوڑ کرجانے والوں پر بھی کڑی تنقید کی جارہی ہے۔
سوشل میڈیا پر معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر اور فیاض الحسن چوہان نے ایک دوسرے کو کھری کھری سنائی ہیں، خلیل الرحمان قمرنے ایکس پر ٹویٹ کرتے لکھا کہ ’ اوۓ فیاض چوہان کہاں ہو تمُ منہ دکھاؤ اپنا یا پھر آئینے میں اپنی شکل دیکھو اور پہچانو بیوفائی کا مُردار کھانے والوں کے چہرے پر مکافات عمل کی سیاہی کیسے تھوکتی ہے‘۔
اس پر فیاض الحسن بھی خاموش نہ رہے اور جوابی ٹویٹ کرتے کہا کہ ’ کسی انسان کی شکل پر اپنی زبان اور قلم کی گندگی سے تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔کسی بھی انسان کی شکل بُری نہیں ہوتی,کیونکہ وہ اللہ کی تخلیق کردہ ہوتی ہے۔
لیکن ۔ میری شکل پر طنز اور استہزا کرنے والے ادب کے میدان کے بےادب شخص خلیل الرحمن قمر کی شکل اور میری شکل کا موازنہ ساری دنیا کرسکتی ہے۔ ناک، کان،بال،دانت، ہونٹ اور فیس کٹ اور چہرے کے نقش ونگار۔فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔
خلیل الرحمان قمرنے ٹویٹ کیا کہ ’ فیاض الحسن چوہان اللہ المصور ہے اور میرا ایمان ہے اُسکی بنائی ہوئی کوئی تصویر برُی ہو ہی نہیں سکتی سو تم دیکھنے میں برُے نہیں ہو اندر سے برُے ہو۔