ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت پر مبنی نئی کمپنی کا اعلان کردیا

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت پر مبنی نئی کمپنی کا اعلان کردیا
ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک کی جانب سے مصنوعی ذہانت پر مبنی نئی کمپنی کا اعلان کردیا ہ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایلون مسک کی نئی کمپنی کا نام ’اے آئی ایکس‘ ہے جب کہ کمپنی میں گوگل اور اوپن اے آئی کے انجینئرز نے بھی کام کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایلون مسک کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں لکھا ہے کہ کہا کہ ان کا نیا اسٹارٹ اپ ’حقیقت کو سمجھنے‘ کیلئے بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کے پاس کتنی فنڈنگ ہے، اس کے مخصوص مقاصد کیا ہیں یا کمپنی کس قسم کی مصنوعی ذہانت پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔ 14 جولائی کو نئی کمپنی ٹوئٹر اسپیس چیٹ کی میزبانی کرے گی، جو اپنے مقاصد کے بارے میں مزید تفصیلات کے بارے میں بھی آگاہ کرسکتی ہے۔ خیال رہے کہ ایلون مسک کی نئی کمپنی ٹیسلا، ٹوئٹر اور دیگر کمپنیوں کے ساتھ مل کر ہی کام کرے گی .

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔