سپریم کورٹ فیصلے کے بعد نواز شریف سے شہبازشریف کی ملاقات، اہم فیصلے!

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد نواز شریف نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
کیپشن: Nawaz Sharif called an emergency meeting after the Supreme Court decision

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن نے بڑی مشاورتی بیٹھک بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نوازشریف نے ملکی سیاسی معاملات پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے قائد ن لیگ سے ملقات کی ہے۔ ملاقات میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کو مری پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قیادت کو عدالتی فیصلے پر بریفنگ دیں گے۔ 

اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی معاملات پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف خصوصی شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار ،وزیر دفاع خواجہ آصف، سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، رانا ثنا اللہ، احسن اقبال سمیت دیگر رہنما شرکت کریں گے۔

وزیراعظم ملکی قومی قیادت سے رابطوں پر پارٹی صدر کو بریفنگ دیں گے۔ وزیر دفاع آپریشن عزم استحکام پر پیشرفت ،تیاریوں سے متعلق بریفنگ دیں گے۔ 

سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف پچھلے 17دنوں سے مری میں قیام پذیر ہیں، نوازشریف اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی معاملات پر پارٹی گائیڈ لائن جاری کریں گے۔

نواز شریف سے شہباز شریف کی ملاقات: 

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے مری میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ ہوا ہے۔ ون آن ون ملاقات چھانگلہ گلی مری میں ہوئی۔

ذرائع ن لیگ کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے محرکات اور اثرات بھی بات چیت ہوئی۔

Watch Live Public News