رنگ برنگ کے حربے، وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے بائیڈن کا زوال کیسے چھپایا؟

joe biden decline covered by white house
کیپشن: joe biden decline covered by white house
سورس: google

 ویب ڈیسک :امریکی صدر جو بائیڈن کو تندرست دکھانے کے لئے وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے رنگ برنگ حربے استعمال کئے۔

اخبار " ڈیلی میل" نے ا نکشاف کیا ہے  کہ وائٹ ہاؤس کے معاونین نے صدر جو بائیڈن کےذہنی و نفسیاتی زوال کو دنیا سے چھپانے کے لیے ایک "حساب شدہ" منصوبہ پر عمل درآمد کیا لیکن وہ اس وقت بری طرح ناکام ہو گئے جب گزشتہ ماہ ہونے والی بحث کے دوران بائیڈن اپنا دفاع کرنے پر مجبور ہوگئے۔

اخبار کے مطابق عملے نے اپنی کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے بہت سے حربے استعمال کیے۔ صحافیوں کی ان تک رسائی کو محدود کرنا، صدر کو ایئر فورس ون کی چھوٹی سیڑھیاں دینا، انہیں عوامی مقامات پر جسمانی طور پر گھیرے رکھنا انہیں کوششوں کا حصہ تھا۔

بائیڈن کو تقریباً ہر تقریب کے لیے بہت بنیادی ہدایات کے ساتھ بڑے پرنٹ شدہ نوٹ کارڈز بھی دئیے گئے۔ ان کا روزانہ کا شیڈول ایسا رکھا گیا جس میں وہ زیادہ نیند لے سکیں۔ ذریعہ نے بتایا کہ ملازمین نے صدر کو گرنے سے روکنے کے لئے بھی حکمت عملی تیار کی تھی۔

Watch Live Public News