حکومت  کا پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا فیصلہ

حکومت  کا پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا فیصلہ

(ویب ڈیسک )وفاقی حکومت نے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے  مطابق  ذرائع کا کہنا ہے کہ   ترمیم کے بعد پاسپورٹ کسی بھی شہر سے بنوایا جاسکے گا  اور ملک کی تمام نیشنل بینک کی شاخ میں فیس جمع کرائی جا سکے گی ۔

ذرائع کے مطابق   پاسپورٹ رولز میں ترمیم کی سمری وزارتِ داخلہ نے کابینہ کو بھجوا دی ہے ،اگر کابینہ منظوری دیتی ہے تو پاسپورٹ رولز میں ترمیم کردی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیم کے بعد شناختی کارڈ کے طرز پر پاسپورٹ بنایا جاسکے گا۔

Watch Live Public News