تشدد کیس ، اینکر عائشہ جہانزیب کا شوہر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

تشدد کیس ، اینکر عائشہ جہانزیب کا شوہر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
سورس: Google

 ویب ڈیسک:ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب کے  شوہر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی وی ہوسٹ عائشہ جہانزیب پر تشدد کرنے کے کیس میں ان کے شوہر حارث علی کو کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم حارث علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تین روزہ جسمانی ریمانڈ میں کوئی چیز ریکور نہیں ہوئیِ۔

خیال رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ چند روز قبل نجی ٹی وی کی اینکر عائشہ جہانزیب کو ان کے شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

Watch Live Public News