شہباز شریف کے مستعفیٰ ہونے کے بیان پر جے یو آئی کا اہم موقف

 شہباز شریف کے مستعفیٰ ہونے کے بیان پر جے یو آئی کا اہم موقف
کیپشن: Hafiz Hamdullah
سورس: web desk

ویب ڈیسک: جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی) کے  رہنما حافظ حمد اللہ کا کہنا ہےکہ شہباز شریف وضاحت کریں دباؤ کون اور کیوں ڈال رہا ہے؟

ایک بیان میں حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ دباؤ میں بنی حکومت کے سربراہ کو دباؤ کیوں بھاری لگ رہا ہے؟’ہنی مون‘ کے ایام گذرتے ہی وزیراعظم نے دباو کی باتیں شروع کیں، یہ بھی وضاحت ہوجائے کہ استعفی دینا کہیں ’باس‘ کا حکم تو نہیں؟ویسے اگر استعفی دیں تو پی ایم ایل (این) سے پہلے اپنے آپ پر احسان ہوگا۔

مولانا فضل الرحمن چھوٹے میاں کو مشورہ دے چکا تھا کہ پھنگا مت لو ،آہستہ آہستہ سمجھ آئیگا کہ پنگا کیا ہے؟

یاد رہےکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو  (ایف بی آر) کے ہیڈکوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  استعفیٰ دے دوں گا مگر دباؤ میں نہیں آؤں گا، فیڈرل بورڈ ریونیو  میں اصلاحات کا عمل جاری رہےگا۔

انہوں نے کہاکہ کوئی سفارش قبول نہیں، کوئی ذاتی پسند ناپسند بھی نہیں، قومی مفاد سب سے اوپر ہے، کوئی غلطی ہے تو درست کریں گے۔

Watch Live Public News