وزیراعلی پنجاب کی قومی ہیرو ارشد ندیم کے گھرآمد، شیڈول سامنے آگیا

وزیراعلی پنجاب کی قومی ہیرو ارشد ندیم کے گھرآمد، شیڈول سامنے آگیا
کیپشن: CM visit Arshad Nadeem Home
سورس: web desk

ویب ڈیسک: ذرائع اسپورٹس بورڈ نے کہا وزیراعلی پنجاب مریم نواز کل ارشد ندیم کے گھر میاں چنوں جائیں گی،فخرپاکستان کو انعامی رقم کا چیک اور کار تحفے میں دیں گی۔

ذرائع اسپورٹس بورڈ  کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کل ارشد ندیم کے گھر میاں چنوں جائیں گی اس کے بعد ارشد ندیم اسلام آباد روانہ ہوں گے،  ارشد ندیم کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق میاں چنوں انتظامیہ نے ہیلی پیڈ کی تیاریاں شروع کردیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کل دوپہر میاں چنوں کا دورہ کر سکتی ہیں.

مزید پڑھیں: ارشد ندیم کا ماں کے قدموں کو بوسہ، دل کو چھو لینے والی ویڈیو آگئی

 ہیلی پیڈ قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے گاؤں 101 پندرہ ایل میں تیار کیا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب اولمپکس میں شاندار کارکردگی پر ارشد ندیم کو مبارکباد دیں گی۔

Watch Live Public News