ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آ گئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی کو پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی سے جلد مذاکرات کرنے کی اجازت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: معروف کافی شاپ کےلیڈیز واش روم سے خفیہ کیمرا برآمد
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رہنما اسد قیصر کو مذاکرات کا پیغام دیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کمیٹی بانی چیئرمین سے اگلے دو روز میں اجازت لے کر جے یو آئی کو مذاکرات کا وقت اور جگہ بتائے گی۔
ے یو آئی مذاکراتی کمیٹی نے عمرہ سے واپسی پر مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے مذاکرات کے لئے کمیٹی کو اجازت دی۔