ویب ڈیسک:( محمدساجد) لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے، اس پر سینیٹر فیصل واوڈا کا بھی اہم بیان آیا ہے، کہا کہ یہ تو ہونا ہی تھا اس کے بارے پہلے ہی پیشگوئی کردی تھی۔
نجی نیوز چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہناتھا بہت زبردست فیصلہ ہوا ہے،ابھی بہت بڑے بت گرنے ہیں،لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید سمیت جو لوگ پی ٹی آئی کو تباہی کی طرف وہ بھی گرفت میں آئیں گے،بات صرف کرپشن تک نہیں رہےگی، پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈر شپ بھی اس کا حصہ ہے، فیض آباد دھرنا کیس تو بہت چھوٹا ہے، آنے والے دنوں میں بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی زمین پر لیٹ جائےگی۔
مزید پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمیدفوجی تحویل میں،چیئرمین پی ٹی آئی کا بھی اہم بیان آگیا
سینیٹر فیصل واوڈا نے جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لینے اور ان کے خلاف کورٹ مارشل کا عمل شروع ہونے پر ردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ فیض حمید اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک ہی نام ہے، یہ شروعات ہے معاملہ بہت دور تک جائےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے لیے زبردست فیصلہ ہوا ہے، جو ملک کو نقصان پہنچائےگا اس کا احتساب ہوگا، فیض حمید اور تحریک انصاف ایک ہی نام ہے، ہمیں اس وقت جشن منانا چاہیےکہ پاکستان حقیقی طور پر ترقی کی طرف جا رہاہے، ہم سب کا یہی طریقہ ہونا چاہیےکہ سیاست کریں اور اداروں کو ان کا کام کرنے دیں، اب ملک میں احتساب کا عمل نظر آئےگا۔