اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ایک ایجنڈےکےتحت آئےہیں، جوحکم واشنگٹن سےآئےگاوہ انہوں نےمانناہے۔ یہ لوگ دھاندلی سے الیکشن جیتنے کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت ٹھیک نہیں ہوگی تو ملک کی سکیورٹی خطرے میں ہوگی، روس یوکرین جنگ کی وجہ سے گندم کی برآمد متاثر ہوئی ہے، روس یوکرین جنگ کی وجہ سے کئی ممالک میں قحط پڑنے کا خطرہ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ زراعت کو ترقی دینے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے، زراعت کے ساتھ فوڈسکیورٹی ہے،فوڈ سکیورٹی نہ ہوتومسائل ہوتے ہیں، ہمیں ترقی کرنی ہے تو زراعت کو اوپراٹھانا ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 10دن میں پٹرول،ڈیزل کی قیمتیں 60روپے فی لٹربڑھا دی گئیں، پٹرول،ڈیزل، بجلی مہنگی کرنےسےکسانوں پربڑافرق پڑےگا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں خوشحالی زراعت کے ذریعے ہی آنی ہے، صنعتی شعبے کو بھی اوپر لے کر جائیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خطاب میں کہا کہ ہم نے کھاد پر132ارب کی سبسڈی دی تھی، ہم دنیا کے مقابلے میں5گناکم قیمت پرکھاددے رہے ہیں، کھاد کی بوری 2800روپے ہونے سےپیداوارپراثرپڑےگا، ہماری سبسڈی کی وجہ سے ملک میں ریکارڈفصلیں ہوئی، 17فیصدگندم،10فیصد چاول کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح قیمتیں بڑھتی جارہی ہیں مسائل بھی بڑھیں گے، آتے ساتھ ہی حکومت نے جو چیزیں مہنگی کیں کسانوں پربہت فرق پڑےگا، ٹارگٹڈ سبسڈیز نہ دی گئیں توفوڈ مسائل پیدا ہوں گے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ دھاندلی سے الیکشن جیتنے کیلئے تیاری کر رہے ہیں، آج صحافیوں کو ٹیلی فون کر کے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، پولیس کے ذریعے مخالفین پر کیسز بنانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پیسوں کے غلام ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جن کے اربوں روپے باہر پڑے ہوئے ہیں، موجودہ حکمران ایک ایجنڈےکےتحت آئےہیں، جوحکم واشنگٹن سےآئےگاوہ انہوں نےمانناہے، ان کے ہوتے ہوئے پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔