اسپیکرپنجاب اسمبلی کی عطاء تارڑ کو اسمبلی سے نکالنے کی رولنگ

اسپیکرپنجاب اسمبلی کی عطاء تارڑ کو اسمبلی سے نکالنے کی رولنگ
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا کئی گھنٹے تاخیر سے شروع ہونے والا بجٹ اجلاس آغاز میں ہی ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا. چودھری ظہیر الدین نے اسمبلی میں‌عطاء تارڑ کی موجودگی پر اعتراض‌اٹھایا،جس پر اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے عطاء تارڑ کی ایوان میں موجودگی پر رولنگ دے دی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عطاء تارڑ آپ ایوان میں نہیں بیٹھ سکتے، عطاء تارڑ کو باہر چھوڑ کر آئیں ۔ چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ غیر ممبر کا ایوان میں بیٹھنا ممنوع ہے تاہم عطا تارڑ نے پنجاب اسمبلی سے جانے سے انکار کردیا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سارجنٹ اینڈ آرمز کو طلب کرلیا، عطاء تارڑ کو باعزت طریقے سے باہر چھوڑ کر آئیں۔ سارجنٹ اینڈ آرمز کو طلب کو طلب کرنے کے بعد حکومتی ارکان نے عطاء تارڑ کو حصار میں لے لیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے کہا کہ اگر 10 منٹ میں عطاء تارڑ اسملبی سے باہر نہیں گئے تو اجلاس ملتوی کردوں گا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔