یوٹیوب سے پیسے کمانےزیادہ آسان ، پارٹنر پروگرام میں شمولیت کی شرائط کو نرم کر دیا گیا

یوٹیوب سے پیسے کمانےزیادہ آسان ، پارٹنر پروگرام میں شمولیت کی شرائط کو نرم کر دیا گیا
معروف وڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب کی جانب سے یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شمولیت کا عمل زیادہ آسان کیا جا رہا ہے۔ گوگل کی زیرملکیت ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب نے صارفین کے لیے آمدنی کا حصول مزید آسان بنا دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے یوٹیوب سے آمدنی کمانے کے خواہشمند افراد کے لیے یوٹیوب پارٹنر پروگرام (وائے پی پی) میں شمولیت کا عمل زیادہ آسان کیا جا رہا ہے۔ اس وقت تک یوٹیوب کے کریٹیر پروگرام میں شامل ہونے کیلئے ایک ہزار سبسکرائبرز کا ہونا ضروری تھا۔اس کے ساتھ ساتھ 1 سال کے دوران طویل ویڈیوز کے 4 ہزار گھنٹوں کے ویوز یا ایک کروڑ شارٹس ویوز کی شرط پوری کرنا ہوتی تھی۔تاہم یوٹیوب نے پارٹنر پروگرام (وائے پی پی ) میں شمولیت کی شرائط کو نرم کر دیا ہے۔ کمپنی کی نئی شرائط کے مطابق یوٹیوب پارٹنر پروگرام کا حصہ بننے کے خواہشمند افراد کو 500 سبسکرائبرز، گزشتہ 90 دن میں 3 پبلک ویڈیوز کی پوسٹنگ اور ایک سال میں طویل ویڈیو کے 3 ہزار گھنٹوں کے ویوز یا 30 لاکھ شارٹس ویوز جیسی شرائط پورا کرنا ہوں گی۔ وہ صارفین جو ان شرائط کو پروا کریں گے وہی وائے پی پی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست دے سکیں گے۔اس پروگرام کا حصہ بننے کے بعد صارفین آمدنی کے حصول کے مختلف ذرائع جیسے سپر تھینکس، سپر چیٹ، سپر اسٹیکرز اور چینل ممبر شپ تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔اس کے علاوہ صارفین اپنی مصنوعات کو یوٹیوب شاپنگ میں پروموٹ بھی کر سکیں گے۔ گوگل کی زیر ملکیت یوٹیوب کی جانب سے ابتدائی طور پر امریکا، برطانیہ، کینیڈا، تائیوان اور جنوبی کوریا کے صارفین کے لیے وائے پی پی کی شرائط کو نرم کیا گیا ہے ، تاہم بہت جلد دیگر ممالک کے افراد کو بھی اس پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نئے پروگرام کے حوالے سے مزید تفصیلات آئندہ ہفتے ایک کانفرنس کے دوران بتائی جائیں گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔