میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے جیسن رائے کے کنٹریکٹ کو کینسل کرنے کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کے لئے سرگرم ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی لیگز کرکٹ کے لئے دوقوانین لانے پر غور کر رہی ہے۔فرنچائزز کی ٹیموں میں غیرملکی کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے پرغور کیا جا رہا ہے۔ لیگ کرکٹ میں فرنچائز پلیئنگ الیون میں صرف 4 غیرملکی کھلاڑیوں کو کھلاسکےگی،تمام ٹی ٹوئنٹی لیگز کو قومی بورڈز کو ہرکھلاڑی کے بدلے 10 فیصد ادا کرنا ہوگا، فیس کےقانون سے کرکٹ بورڈز کو مالی طور پر فائدہ ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 4کھلاڑیوں کو کھلانے کا قانون ابتدائی طور پر دو لیگز پر لاگو ہوگا، امریکا کی میجر لیگ کرکٹ اور یواے ای کی انٹرنیشنل لیگ پر یہ قانون لاگو ہوگا۔ خیال رہے کہ یواے ای کی انٹرنیشنل لیگ میں فرنچائز کا ایک ٹیم میں 9 غیر ملکی کھلاڑیوں کو کھلانےکی اجازت تھی، امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں ایک ٹیم میں 6 غیرملکی کھلاڑیو ں کو کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔ آئی سی سی کا موقف ہے کہ غیرملکی کھلاڑیو ں کو کھلانے کی تعداد کم کرنے سے کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ نہیں چھوڑیں گے۔ 4 کھلاڑیوں کے قانون سے فرنچائزز کا ملٹی ٹیم ڈیل کو بھی دھچکہ لگے گا، ٹی ٹوئنٹی فرنچائزز نےمتعدد کھلاڑیوں کو ملٹی ٹیمز ڈیل کی آفر کرچکی ہیں۔ خیال رہے کہ انگلش کرکٹر جیسن رائے نے میجر لیگ کرکٹ کی خاطر ای سی بی کا کنٹریکٹ لینے سے انکار کردیا تھا۔ آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کے لئے دو قوانین فرنچائز کرکٹ پر لاگو کروائے گی۔ برطانوی جریدہ کے مطابق ہر فرنچائز چار غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کرسکے گی۔لیگز کروانے والے جس غیر ملکی کھلاڑی کا انتخاب کریں گے وہ ان کھلاڑیوں کے نیشنل بورڈز کو رقم ادا کرنے کا پابند ہوگا۔