PTI جی ایس پی پلس سٹیٹس یورپی یونین سےواپس کروانے کیلئے کوشاں ہے،عطاءتارڑ

ملاقات پر پابندی صرف اڈیالہ جیل کیلئے نہیں، 3 جیلوں کا آڈٹ ہورہا ہے،عطاءتارڑ
کیپشن: Ban on meeting is not only for Adiala Jail, 3 Jails are being audited, Attatar

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوشش کررہی ہے کہ یورپی یونین پاکستان سے جی ایس پی پلس کا سٹیٹس واپس لے لی۔اپنے بیان میں انہوں نے عمران خان سے ملاقات پر پابندی کے حوالے سے واضح کیا کہ صرف اڈیالہ کیلئے ملاقات پر پابندی نہیں لگائی، میانوالی اور ڈی جی خان کی جیلوں کا بھی آڈٹ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کی ہے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ بطور وزیر اطلاعات پوری کوشش ہوگی کہ میڈیا ورکرز اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھاﺅں۔ وزارت اطلاعات کے دروازے صحافیوں کے لئے کھلے ہیں۔ میری کوشش ہوگی کہ حکومت اور میڈیا کے درمیان پل کا کردار ادا کروں۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے منصب سنبھالتے ہی معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی پر کام شروع کیا۔ گزشتہ روز بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت میں بہتری کی صلاحیت رکھنے کے حوالے سے وزیراعظم کا ذکر کیا۔ بلومبرگ نے محمد اورنگزیب کے وزیر خزانہ انتخاب کو بہترین انتخاب قرار دیا۔ بلوم برگ نے وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کا ذکر کیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی سطح پر تجربہ کار معیشت دان ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کچھ سیاستدان اپنی سیاست کی خاطر ریاست کا نقصان کر رہے ہیں۔ کسی کو معیشت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ کچھ سیاسی عناصر ہیں جو ملکی معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ اگر کچھ سیاسی عناصر اپنے مفادات کے لیے نقصان کی سوچ رہے ہیں تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔

عطاءتارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس واپس لینے کی آن لائن مہم شروع کی ہے۔ یورپی یونین سے کہا جارہا ہے کہ جی ایس پی واپس لیں۔ انہوں نے آئی ایم ایف کو بھی خط لکھا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ پاکستان دیوالیہ کر جائے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے یورپی یونین کو اپروچ کرنے کا مکروہ عمل شروع کیا گیا ہے۔ آن لائن پٹیشن میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو قید میں سہولیات نہیں دی جارہیں۔ انکی جانب سے یہ اقدام انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ خدانخواستہ یہ ملک ڈیفالٹ کر جائے۔ آئی ایم ایف کو بھی اسی تناظر میں خط لکھا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی سے ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا۔ ان کے ترجمان روف حسن نے کہا بانی نے کہا ہے آئی ایم ایف کو خط لکھا جائے۔

انہوں نے سوال کیا کہ آپ کو پوچھ کون رہا ہے؟ آپ اپنی کرپشن کی قید کاٹ کررہے ہیں۔ آپ سیاسی مفاد کو سامنے رکھتے ہیں اور مکی مفاد کی پرواہ نہیں کرتے۔ یہ سفید جھوٹ کے تحت بے بنیاد بات کررہے ہیں کہ جیل میں سہولیات نہیں دی جارہی ہیں۔ ایک بہت بڑا جیل کا حصہ بانی پی ٹی آئی کے زیر استعمال ہے۔ آپ کو سائفر، توشہ خانہ کیس میں سزا ہوئی ہے آپ عدالتوں سے رجوع کریں۔ عدالتیں موجود ہیں آپ اپیلیں کریں کوئی سہولیات نہیں روکی گئی ہیں۔

ٹوئٹر بندش کے سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں ٹوئیٹر چل رہے ہیں اور ٹوئٹس بھی ہورہے ہیں۔ اگر کوئی نوٹیفکیشن ہے تو سامنے لے آئیں میرے علم میں نہیں ہے۔

Watch Live Public News