( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے افتخار احمد پر جرمانہ عائد کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےخلاف میچ میں افتخار احمد پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے۔ افتخار احمد نے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کے شق 2.5 کی خلاف ورزی کی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے پر افتخار احمد کو میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ افتخار احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی جیسن رائے کے ساتھ نامناسب جملوں کا استعمال کیا تھا۔