ویب ڈیسک: تخت پڑی جنگل کی بحالی میں لوگوں کا جوش وخروش عروج پر ہے۔ اس مہم کے باعث اہل علاقہ بالخصوص تخت پڑی کے ارد گرد گاؤں کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تخت پڑی جنگل کی بحالی میں سول سوسائٹی نے شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔
اس مہم میں راولپنڈی، اسلام آباد کے طول و عرض سے مختلف یونیورسٹی، سکول اور مدرارس کے طلباء نے بھی اپنی شرکت کا یقین دلایا ہے۔ اس مہم میں شرکت کے لیے کئی فیملیز اور بچوں نے تخت پڑی جنگل کی طرف رخ کیا ہے۔ اس علاقے میں ہائیکنگ اور ٹریکنگ کے پروگرامز بننے لگے ہیں۔
تخت پڑی جنگل میں ایک فیسٹیول کا سماں ہوگا جس میں تمام قسم کے پودے اگائے جائیں گے۔ ایونٹ میں تمام طبقوں کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ سپیشل بچے بھی خصوصی شرکت کریں گے۔
مہم میں راولپنڈی اسلام آباد کے تمام اولڈ ایج ہومز اور دیگر فلاحی اداروں سمیت این جی اوز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ تخت پڑی جنگل ایک تاریخی اہمیت کا حامل اور ہیریٹیج سائٹ ہے۔