اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ 1947 سے2008 تک 6 ٹریلین کا قرضہ تھا، 2008 سے 2018 تک 23 ہزار ارب کے قرض لیئے گئے ، یہ پیسہ دبئی لندن چلا گیا، 12 ارب ڈالر کا قرض اس سال واپس کررہے ہیں ، حکومت کے پاس سبسڈی دینے کیلئے کیا رہ جائے گا ، مہنگائی کی بنیادی وجہ قرضے ہیں . چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ دنیا کی66 فیصد آبادی اسلام آباد سےساڑھے تین گھنٹے کی مسافت پر ہے، پاکستان عرب ممالک کی فوڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرسکتا ہے، ہماری بدقسمتی ہے ہم چیزیں بناتے ہیں لیکن ان کی سرٹیفکیشن نہیں کراتے، دنیابھر میں اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، بد قسمتی ہے کہ گزشتہ 20 سال سے ہم ہر چیز باہر سے درآمد کر رہے ہیں. وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری سے ہی ترقی کر سکتے ہیں، ہمیں اپنی اشیاء کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہوگا، ماضی کے حکمرانوں نے قرضے لیکر بیرون ملک اپنی جائیدادیں بنائیں، بہت جلد ہم اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکیں گ.