ہنگو دہشتگرد حملہ،نگران وزیر اعظم کا جواں مردی سے مقابلہ کرنیوالےسپاہی عمر سعید کو خراج تحسین

ہنگو دہشتگرد حملہ،نگران وزیر اعظم کا جواں مردی سے مقابلہ کرنیوالےسپاہی عمر سعید کو خراج تحسین
اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ہنگو دہشتگرد حملے میں دہشت گردوں کا جواں مردی سے مقابلہ کرنے والے خیبر پختونخواہ پولیس کے سپاہی عمر سعید کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے ہنگو حملے کے دوران فائرنگ کا مقابلہ کرنے والے صوابی سے تعلق رکھنے والے جوان کو بہادری پر شاباش دی۔ وزیراعظم نے حوصلہ افزائی کے طور پر عمر سعید کو پانچ لاکھ کا انعام بھی دیا۔ وزیر اعظم انوار الحق کا کڑ نے کہا کہ عمر سعید جیسے بہادر جوان ہماری قوم کی ایک آہنی دیوار کی مانند حفاظت کر رہے ہیں، ہماری پولیس ملک دشمن عناصر کی مذموم کوششوں کو ناکام کرنے کے لیے ہر دم تیار ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری پولیس نے مشکل ترین حالات میں بھی ہر موقع پر ملک دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کا کام کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔