پاکستان نے سری لنکا کیخلاف اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا

پاکستان نے سری لنکا کیخلاف اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا
لاہور: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے سپر 4 میچ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان نے ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی ہیں۔ ٹیم میں محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان کو شامل کیا گیا ہے۔ فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف آرام کریں گے۔ زمان خان کا ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو ہوگا۔ نسیم شاہ کی جگہ زمان خان کو ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ سلمان علی آغا، نسیم شاہ اور حارث رؤف انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔