ویب ڈیسک:انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں تیسری مرتبہ ایک اوور میں 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم، یہ کارنامہ قطر کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں نیپال کرکٹ ٹیم کے بلے باز دیپندر سنگھ نے انجام دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیپال کے کرکٹر دیپندر سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی 19 سالہ تاریخ میں مسلسل چھکوں کا ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
دیپندر سنگھ نے ایک اوور کی 6 گیندوں پر مسلسل 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
انہوں نے یہ کارنامہ قطر کے خلاف اے سی سی پریمیئرکپ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچ میں انجام دیا۔ دیپندر سنگھ نے قطر کے کامران خان کے آخری اوور میں 6 چھکے لگائے۔
6 چھکوں نے اپنے دھواں دار بلے باز کے باعث صرف 19 گیندوں پر نصف سینچری اسکور کی۔ نیپالی بیٹر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی 19 سالہ تاریخ میں مسلسل 6 گیندوں پر 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم کرنے والے دنیا کے تیسرے کرکٹر ہیں۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-14/news-1713115360-1300.mp4
اس سے قبل بھارت کے یووراج سنگھ اور ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک اوور میں 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر چکے۔