چھوٹی عید کے ختم ہوتے ہی پی ٹی آئی کا بڑا سرپرائز

11:22 PM, 14 Apr, 2024

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں جلسوں کا اعلان کردیا، پنجاب میں 21 تاریخ کے بعد جلسوں کی شروعات ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق جلسوں کے لئے پنجاب کی قیادت پر مشمل کمیٹی بنادی گئی ، کمیٹی جلسوں کے لئے تمام حکمت عملی کی ترتیب دے گی،حماد اظہر نے کمیٹی میں شامل اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا۔

کمیٹی میں ریحانہ ڈار، مہربانو قریشی،زرتاج گل،سیمابیہ طاہر، کنول شوذب شامل ہیں،حافظ حامد رضا،مونس الہی، میجر طاہر صادق، شیخ وقاص اکرم،ملک عامر ڈوگر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ،ذلفی بخاری،زین قریشی،احمد چھٹہ،ملک احمد خان بچھڑ،معین قریشی،میاں اسلم اقبال ،شوکت بسرا،شبیر قریشی،عون عباس بپی ،رائے حسن نواز ،مہر عبدالستار،اعجاز منہاس،شاداب جعفری، زبیر نیازی بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

مزیدخبریں